Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

جموں وکشمیر میں تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ کا عمل جاری ،عوام میں جوش وخروش

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوچکاہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 
تیسرے مرحلہ میں 40 اسمبلی حلقوں کے انتخابات میں 39.18 لاکھ ووٹر 415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ 
انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے 5060 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور 240 خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ 
تیسرے مرحلے کے انتخابات سات اضلاع میں ہوں گے۔ بارہمولہ اسمبلی حلقہ میں زیادہ سے زیادہ 25 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ اکھنور اسمبلی حلقہ میں کم از کم تین امیدوار میدان میں ہیں۔ کل 5060 پولنگ مراکز میں سے 4086 دیہی پولنگ مراکز اور 974 شہری میدان مراکز بنائے گئے ہیں۔
 ہر پولنگ اسٹیشن پر چار افسران کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔جموں ضلع میں 109، ضلع بارہمولہ میں 101، کپواڑہ ضلع میں 59، بانڈی پورہ میں 42، اودھم پور ضلع میں 37، کٹھوعہ میں 35، سانبہ میں 32 امیدوار میدان میں ہیں۔
اس دوران تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 
جگہ جگہ چیک پوسٹ کے ذریعہ بھی ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے تاکہ انتخابات کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 18 ستمبر کو  پہلے جبکہ 25 ستمبر کو دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ ہوئی تھی