آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور جھارکھنڈ، بہار و اوڈیشہ کے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی قیادت میں ایک وفد نے تلنگانہ اور کرناٹک کی طرز پر جھارکھنڈ اسمبلی میں بھی وقف ترمیمی بل کو مسترد کرنے کی درخواست کی۔
اس تعلق سے وفد نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے ملاقات کرکے وقف ترمیمی بل کے خلاف انھیں میمورنڈم بھی دیااور انہوں نے وقف ترمیمی بل کے تعلق سے اپنے جذبات کو وزیر اعلیٰ تک پہنچایا اور اس بل کی خطرناکیوں ،مضمرات سے آگاہ کرتے ہوئےان سے تلنگانہ اور کرناٹک کی طرح ترمیمی بل کو مسترد کرنے کی درخواست کی۔
جس کی تائید جناب سید ناصر حسین اور مولانا محب اللہ ندوی صاحب نے بھی کی۔
ساتھ ہی اس موقع پر ریاستی وزیرعرفان انصاری اور ریاستی کانگریس صدرکیشو مہتو کملیش بھی موجودرہے ۔
اسکے علاوہ وفد میں ارکان پارلیمان اور وقف ترمیمی بل کے لیے بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر ناصر حسین ، مولانا محب اللہ ندوی بھی شامل تھے۔ ان کے علاوہ منت رحمانی، قاضی محمد اَنظر عالم قاسمی، مفتی انور قاسمی، مولانا تہذیب الحسن، فہد رحمانی، احتشام رحمانی اور مفتی شہاب الدین بھی وفد کا حصہ تھے.