ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آج تہران کی جامع مسجد سے 5 سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے لوگوں سے خطاب کرتے ہوۓ تمام مسلم ممالک سے متحد ہونے کی اپیل کی۔
انہوں نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ مسلمان ساتھ رہیں گے تو سب کو فائدہ ہوگا۔
ایران اسرائیل کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
وقت آنے دیں ہم اسرائیل سے بدلہ لیں گے، تمام مسلمان بھائی مل جل کر رہیں اور اللہ کے راستے پر چلیں،عرب مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ اس لیے ہمیں متحد ہو کر جواب دینا ہو گا۔
خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کے تعلق سے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی موت ہمارے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایران سے لبنان تک کے مسلمان متحد ہو جائیں۔ ہم دشمنوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وہ مسلمانوں کے خلاف دشمنی بڑھانا چاہتے ہیں۔ دشمن اپنی شیطانی سیاست کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ یہ وقت تمام مسلمانوں کے متحد رہنے کا ہے۔ یہ وقت اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا ہے۔ ہم دشمنوں کے منصوبوں ناکام کردیںگے۔
ہمیں افغانستان سے یمن تک کے تمام اسلامی ممالک میں دفاع اور خودمختاری کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ایران کے عوام کا دشمن وہی ہے جو عراق، لبنان، مصر اور یمن کے عوام کا دشمن ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے میزائل حملے اسرائیل کے لیے ہلکی سی سزا ہیں اگر ضرورت پڑی تو ایران دوبارہ اسرائیل پر حملہ کرے گا۔