سمندری طوفان ہیلین نے جنوب مشرقی امریکہ کی کئی ریاستوں میں زبردست تباہی مچائی ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس آفت میں مرنے والوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ایک ہفتہ قبل سمندری طوفان ہیلن کے فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد سے چھ ریاستوں میں کم از کم 204 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔
ساتھہ ہی سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں اور تقریباً 10 لاکھ لوگ بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
سڑکوں پر بجلی کے کھمبے اور درخت گرنے سے سیکڑوں سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے بری طرح سے متاثرہ لوگوں کو امداد بھیجنے کی کوششوں میں رکاوٹیں پڑ رہی ہیں۔
بتاتے چلیں کہ طوفان ہیلن 2005 میں آنے والے سمندری طوفان کترینہ کے بعد امریکہ کے لیے سب سے مہلک طوفان بن گیا ہے۔
طوفان کترینہ نے اگست 2005 کے آخر میں جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ کو بہت زیادہ متاثر کیا تھا۔