چھتیس گڑھ کے بستر علاقے میں سیکورٹی فورسز نے قریب 30 ماؤنوازوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
بتا دیں کہ نارائن پوردنتے واڑہ بین ضلعی سرحد پر ابوجمارہ جنگلاتی علاقے میں گولی باری ہوئی۔اس دوران ماؤنوازوں کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی ،دوپہر ایک بجے کے قریب فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب تُھل تھولی اور نیندور گاؤں کے درمیان جنگل میں، سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم ماؤنواز مخالف آپریشن پر نکلی تھی۔
ماؤنوازوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد، کل مشترکہ آپریشن میں الگ الگ ٹیمیں بھیجی گئیں۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں کومبنگ آپریشن شروع کیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق انکاؤنٹر کی جگہ سے 30 نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے پاس ایک اےکے-47 رائفل اور ایک ایس ایل آر سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی موجود تھا۔