محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون یتی نرسنگھانند کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
داسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند کو "پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز بیانات" کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اتر پردیش کے غازی آباد پولیس لائنز میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جمعہ کی رات غازی آباد اور مغربی یوپی کے دیگر حصوں میں کئی مقامات پر مسلم کمیونٹی کے ارکان نے زبردست احتجاج کا مظاہرہ کیا۔
ملعون نرسنگھانند نے شان رسالت میں 29 ستمبر کو ہندی بھون، لوہیا نگر، غازی آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گستاخانہ بیان دیا تھا۔
وائرل ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے، مبینہ طور پر نرسنگھ نند کو پیغمبر اسلام کے تعلق سے توہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نرسنگھ نند نے متنازعہ بیانات دیا ہو۔ اس سے قبل بھی نفرت انگیز تقریر دینے کے خلاف میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔