ممبئی میں 6 ستمبر اتوار کی صبح ایک دو منزلہ دکان اور رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 سالہ بچی سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ چیمبور علاقے کی سدھارتھ کالونی میں صبح 5.20 بجے پیش آیا ہے۔ جہاں عمارت کے گراؤنڈ فلور جوکہ دکان کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور بالائی منزل رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔
آگ گراؤنڈ فلور پر واقع دکان کے بجلی کے تاروں اور دیگر سامان میں لگی اور بعد میں اس نے بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
اس حادثے میں 7 لوگ آگ کے چپیٹ میں آ گئے۔ زخمیوں کو راجواڑی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت پیرس گپتا (7)، منجو پریم گپتا (30)، انیتا گپتا (39)، پریم گپتا (30) اور نریندر گپتا (10) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو اور لوگوں کی موت ہوئی ہے
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، دو بچے اور ایک رشتہ دار شامل ہیں۔ یہ سب سو رہے تھے اس لیے آگ کا پتہ نہیں چل سکا۔
گھر کا سارا سامان جل گیا۔ نیچے ایک دکان تھی اور گھر والے بالائی منزل پر رہتے تھے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ متاثرین کو محفوظ کرنے کی کوشش میں زخمیوں کو فوری طور پر راجواڑی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید معلومات کا انتظار ہے۔