Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ:بھارت اور پاکستان کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا آج کا میچ

آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 6 اکتوبر اتوار کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا میچ کھیلا جاۓ گا۔
دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں کے درمیان یہ میچ دبئی کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جب کہ میچ کا ٹاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔ 
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024  کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوچکا ہے جس میں ہندوستانی ویمنز ٹیم نے اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا،
ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں 58 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔
جبکہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گۓ میچ میں لنکائی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے خلاف آج کا میچ ہندوستان کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنا چاہتے ہیں تو ٹیم انڈیا کو اس میچ میں پاکستان کو کسی بھی قیمت پر شکست دینی ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اب بھارتی ٹیم کے لیے سیمی فائنل کی راہ مشکل ہو گئی ہے۔ اگر ہرمن پریت کور کی ٹیم کو آسانی سے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو اسے باقی تمام میچ جیتنے ہوں گے۔ اس لیے پاکستان کے خلاف یہ میچ کرو یا مرو سے کم نہیں ہو گا۔ تاہم ہندوستان کے لیے یہ راحت کی بات ہے کہ پاکستان کے خلاف اب تک ٹیم کے اعداد و شمار کافی اچھے ہیں۔
ساتھ ہی بتا دیں کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے ذریعے بھارت میں ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اور لائیو سٹریمنگ ہاٹ اسٹار کے ذریعے ہوگی۔ 
اسکے علاوہ بھارتی ویمنز ٹیم میں ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، دیپتی شرما، جمائمہ روڈریگس، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، یستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر) (فٹنس سے مشروط)، پوجا وستراکر، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ، دیالن، آشا سوبھنا، رادھا یادو، شریانکا پاٹل (فٹنس سے مشروط)، اور سجنا سجین شامل ہیں۔