Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

جموں و کشمیر میں فاروق عبداللہ کا چلا جادو،لمبےعرصے کے بعد حکومت کے تخت پر ہوئی واپسی

نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں اکثریت حاصل ہو  گئی ہے،
نیشنل کانفرنس ریاست میں 42 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔وہیں کانگریس نے 6 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ 
جبکہ مخالف پارٹی بی جے پی نے 29 سیٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ پی ڈی پی 3 سیٹوں کو محفوظ کرنے میں کامیاب ہوئی۔ساتھ ہی عام آدمی پارٹی سمیت دیگر نے بھی  10 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ 
ریاست میں ایک طویل انتظار کے بعد نیشنل کانفرنس کی سرکار اتحاد کے ساتھ واپس آ رہی ہے۔
این سی کے سربراہ فاروق عبداللہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ عمر عبداللہ کو جموں اور کشمیر کے وزیر اعلی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل اسمبلی حلقے سے شاندار جیت حاصل کی ہے۔
عمر عبداللہ نے دو سیٹوں پر اپنی قسمت آزمائی اور دونوں سیٹوں کو جیتنے میں کامیاب ہوۓ۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 10 سالوں میں پہلی بار اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں۔ یہاں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور 1 اکتوبر کو 90 سیٹوں (43 سیٹیں جموں، 47 سیٹیں کشمیر) پر تین مرحلوں میں انتخابات ہوئے۔