Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

باباصدقی کے قتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار،مزید ایک ملز کی تلاش جاری

این سی پی لیڈر بابا صدیق کے قتل کیس کے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 پولیس نے فیس بک پر بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری لینے والے شبھم لونکر کے بھائی 28 سالہ پروین لونکر کو پونے سے گرفتار کیاہے۔ ان دونوں بھائیوں نے مل کر دھرم راج کشیپ اور شیوکمار گوتم کو اس سازش میں شامل کیا تھا۔
دھرم راج کشیپ پولیس کی حراست میں ہے جبکہ شیوکمار ابھی تک مفرور ہے۔ ایک اور ملزم ذیشان اختر پر قتل کیس میں ملوث ملزم کو کرائے پر کمرہ حاصل کرنے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
 بابا صدیقی شوٹنگ کیس میں ملوث تیسرا حملہ آور شیو کمار گوتم عرف شیوا ابھی تک مفرور ہے۔
ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی دتہ نلاواڑے نے بتایا کہ تینوں حملہ آور کالی مرچ کا اسپرے لے کر بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر پہنچے تھے۔ 
ان کا منصوبہ بابا صدیقی پر کالی مرچ کا اسپرے چھڑکنے کے بعد قتل کرنا تھا لیکن شیوا نے اس سے پہلے ہی گولی چلا دی۔ڈی سی پی نلاواڑے کے مطابق گولی صرف شیوا نے چلائی اس کے ساتھ دھرم راج کشیپ اور گرمیل موجود تھے۔ 
واضح رہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے دو سرکردہ رہنماؤں سچن کرمی اور بابا صدیقی کے قتل نے ممبئی کے امن و امان کی صورتحال کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق چوتھے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے جسے بہت جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔