Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Crime

یوپی:پولیس حراست میں دلت نوجوان کی موت،چار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج

اترپردیش میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں ایک دلت نوجوان کی موت کے سلسلے میں چار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
متوفی امان گوتم کو پولیس نے جمعہ کے روز جوئے کے گھر میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔
مقتول کے اہل خانہ نےکا الزام  ہے کہ امان کی موت پولیس حراست میں انکے ساتھ شدید مار پیٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اس واقعہ سے ناراض متوفی کے لواحقین اور دیگر نے مظاہرہ کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے تک آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کردیا۔
اب اس معاملے میں چار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
وکاس نگر پولیس اسٹیشن انچارج وپن سنگھ نے بتایا کہ متوفی امان کی بیوی روشن گوتم کی شکایت پر ہیڈ کانسٹیبل شیلیندر سنگھ اور تین دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سٹیشن انچارج سنگھ نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ کی دفعہ 105 اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔