Wednesday, October 16, 2024 | 1446 ربيع الثاني 13
National

گوری لنکیش قتل کے ملزمین ضمانت پر رہا، بھگوا شال اور ہار پہنا کر کیا گیا استقبال

صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کے قتل کے دو اہم ملزمان کو ضمانت ملنے کے بعد پر جوش  استقبال کیا گیا ہے۔ لوگوں نے دونوں ملزمان کا وجے پورہ کے دیوی مندر میں مالا چڑھا کر استقبال کیا۔ 9 اکتوبر کو عدالت نے پرشورام واگمور اور منوہر یادو سمیت 6 ملزمان کو ضمانت دی تھی جس کے بعد 11 اکتوبر کو انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
یہ تمام لوگ گزشتہ 6 سالوں سے جیل میں تھے، جیسے ہی پرشورام واگمور اور منوہر یادو ضمانت پر باہر آئے، کچھ ہندوتوا کارکن انہیں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے قریب لے گئے اور بھگوا شال ، ہار پہنا کر ان کا پر جوش استقبال کیا، اور اس دوران  'بھارت ماتا کی جئے' اور 'سناتن دھرم کی جئے' کے نعرے بھی لگاۓ  گے۔
بتا تے چلیں کہ صحافی گوری لنکیش جسے 5 ستمبر 2017 کو ان کے گھر کے سامنے گولی مارکر انہیں  ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس معاملے  میں کئی ملزمین سے پوچھ تاچھ اور تفتیش کے بعد پرشورام واگمور کے علاوہ دیگر ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھایہ تمام ملزمان ایک تنظیم ہندو جنجاگرتی سمیتی سے وابستہ تھے۔