Wednesday, October 16, 2024 | 1446 ربيع الثاني 13
National

سفارتی تنازع:بھارت نے کینیڈین سفارت کاروں کو 19 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا دیا حکم

 ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی  ایک بار پھر عروج پر ہے۔ ہندوستانی حکومت نے پیر کی شام کینیڈا کی حکومت پر سخت تنقید کی تھی اور اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
 اس کے ساتھ ہی اب ہندوستان نے کینیڈا کے خلاف ایک اور سخت قدم اٹھایا ہے۔ بھارتی حکومت نے کینیڈا کے 6 سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
انڈیا نے کینیڈین سفارت کاروں کو  19  اکتوبر کی رات 12 بجے سے قبل انڈیا چھوڑ نے حکم دے دیا ہے۔ 
بتا دیں کہ  کینیڈا کی جانب سےہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے معاملے میں  ہندوستان پر بغیر کسی ثبوت کےبار بار لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں ہندوستانی حکومت نے  کینیڈا سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اور  کینیڈین سفارت کاروں کو  19  اکتوبر کی رات 12 بجے سے پہلے انڈیا چھوڑ نے حکم دیا ہے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس معاملے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "حالیہ دنوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ انتہا پسندی اور تشدد کے ماحول میں ٹروڈو حکومت کے اقدامات نے ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہےجسکے تحت  حکومت ہند نے ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ ننجر کو 18 جون 2023 کو برٹش کولمبیا کے ایک گرودوارے کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔
 اس قتل کے بعد ستمبر میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
 بھارت نے ٹروڈو کے الزامات کو 'مضحکہ خیز' اور 'متحرک' قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، لیکن یہیں سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔