Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Politics

جموں و کشمیر :عمر عبداللہ کابینہ کی پہلی میٹنگ ، مکمل ریاست کا درجہ دینے کی تجویز منظور

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں جموں و کشمیر کابینہ نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے، 
بتا دیں کہ عمر عبد اللہ نے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مرکزی حکومت پر زور دیا گیا  ہے کہ وہ ریاست کا درجہ بحال کریں۔
 ذرائع کے مطابق، "تجویز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ  جلد ہی نئی ​​دہلی جا کر اس تجویز کا مسودہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش کریں گے ، جس میں ان سے جموں کو ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زور دیا جائے گا۔ 
میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ نے کی اور اس میں نائب وزیر اعلی سریندر چودھری اور وزراء سکینہ مسعود ایتو، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما نے  بھی شرکت کی۔
 اس قرار داد کی منظوری کو کابینہ میں نشستوں کی تعداد پر کانگریس کے ساتھ سیاسی تنازعہ کو حل کرنے کی طرف پہلا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ 
ساتھ ہی بتا دیں کہ تجویز کے ساتھ کابینہ نے پہلے اسمبلی اجلاس کی تیاریوں کے معاملے پر بھی بات کی، جہاں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ساتویں بار ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر جموں و کشمیر اسمبلی کے نئے اسپیکر ہو سکتے ہیں۔ مبارک گل، جو تقریباً دو سال تک نیشنل کانفرنس-کانگریس مخلوط حکومت کے صدر رہے اور ساتویں بار ایم ایل اے بھی ہیں، پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔