Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Regional

عاشق جوڑے نے ٹرین کے نیچے آکر کی خودکشی

ریاست آندھر اپردیش سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے 
جہاں ضلع گنٹور میں ایک عاشق جوڑے نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی ہے۔
اس جوڑے کی شنا خت  ڈی ۔ بوئینا مہیش  اور  این شیلجا  کے طور کی  گئی ہے ۔
بتا دیں کہ مہیش دو سال قبل  ڈپلومہ مکمل کرنے کے بعد حیدرآباد منتقل ہوا تھا ۔ یہاں وہ  ایک موبائل  شاپ میں کا م کررہا تھا ،اسی شاپ میں شلیجا بھی کام کر رہی تھی ۔جہاں ان دونوں میں دوستی ہوئی پھر یہ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔
ان دونو کی محبت کی داستان  کی جانکاری جب انکے گھر والوں کو ملی  تو 
 مہیش کے گھر والے انکی محبت کو قبول کرتے ہو‎ۓ شادی  کے لئے راضی ہو گئے۔ مگر لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کر دیا ۔ 
جس کے بعددسہرہ کے دوران  دونوں گھر سے ایک ساتھ بھاگے۔
جسکے بعد اب انکی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
ان کی لاش ریلوے کی  پٹریوں پر پائی  گئی ۔  پولیس نے اس معا ملے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات جاری  کر دیا ہے ۔