Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

مفتی سلمان ازہری کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت

مفتی سلمان ازہری کو سپریم کورٹ سے  ضمانت مل گئی ہے ۔
مشہور اسلامک اسکالر سلمان ازہری کو سپری کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے سلمان ازہری کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے بہت جلد مولانا کو رہا کیا  جاۓ گا۔
اسے PASAایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا  تھااور 10 ماہ تک وڈودرا (گجرات) جیل میں رکھا گیا۔ مفتی سلمان ازہری کو جلد وڈودرا جیل سے رہا کیا جائے گا۔
بتا دیں کہ مولانا سلمان ازہری نے 31 جنوری کو گجرات کے جوناگڑھ کے سیکشن بی علاقے میں ایک پروگرام میں عوام میں جاگرکتا کے تعلق سے تقریر کی تھی۔ جسے قابل اعتراض بتا کر  پولس نے پروگرام کے منتظمین اور مولانا  سلمان ازہری کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 سی، 502 (2)، 188 اور 114 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اسی بنیاد پر منتظمین اور  اور  سلمان ازہری کو گرفتار کر لیا گیا  تھا۔