اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں کل 18 اکتوبر جمعہ کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
بتا دیں کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے سامنے سے آ رہی ایک سائیکل کو بچانے کی کوشش کی۔سائیکل کو بچانے کی کوشش میں بس گہرے نالے میں گر گئی۔
حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نے کہا کہ پولیس کو شام ساڑھے چھ بجے اطلاع ملی کہ ایک بس جو بلرام پور سے سدھارتھ نگر جا رہی تھی نالے میں گر گئی ہے۔
یہ حادثہ ڈھیبروا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر روانہ کردی گئی۔ اہل علاقہ کی مدد سے بس میں پھنسے افراد کو باہر نکالا گیا۔
جب بس حادثہ کا شکار ہوئی تو اس میں تقریباً 53 افراد سوار تھے۔ حادثے میں ایک نابالغ سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ حادثے میں دو درجن افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا.
حادثے میں مرنے والوں میں سائیکل سوار مگنی رام (50)، بس سوار اجے ورما (14) اور گاما (65) شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں دو درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان سبھی کو سدھارتھ نگر کے ضلع اسپتال سی ایس سی بڈھانی میں داخل کرایا گیا.