Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

پٹنہ میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ ۔ چار حلقوں پر ہونے والے انتخابات کیلئے امیدواروں کا کیا گیا اعلان

بہار میں ضمنی انتخابات کی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے ۔ پٹنہ میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ ہوئی ۔ جس میں بہار کے چار حلقوں  پرہونے والے ضمنی انتخابات کے امیدواروں  کے ناموں کو قطعیت دی گئی ۔  
اس کے بعد پریس کانفرنس ہوئی ، جس میں آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ ۔ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اکھیلیش پرساد سنگھ ۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کامریڈ کنال  و دیگر اتحادی پارٹیوں کے لیڈران بھی موجود تھے ۔ 
اس دوران نتیش کمار حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کروانے اور امیدواروں کی کامیابی کیلئے ہر ممکنہ کوشش پر زور دیا گیا ۔ 
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اکھیلیش  پرساد سنگھ نے کہا کہ    بہار میں ڈبل انجن حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے اور وہ عوام کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔ بہار میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور لوگوں نے تبدیلی  کا  ذہن بنا لیا ہے۔