Tuesday, October 22, 2024 | 1446 ربيع الثاني 19
National

راجستھان کے وزیر اعلیٰ سے امریکی سفیر کی خاص ملاقات

راجستھان میں امریکی سفیر مسٹر ایرک گارسیٹی نے آج 21 اکتوبر پیر کو چیف منسٹر کے دفتر میں وزیر اعلی شری بھجن لال شرما سے ملاقات کی۔ 
اس دوران وزیر اعلیٰ نے مسٹر گارسیٹی اور امریکی سرمایہ کاروں کو 9 سے 11 دسمبر تک منعقد ہونے والی رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ میں مدعو کیا۔
 اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں قابل تجدید توانائی، آئی ٹی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات ہیں۔ 
ریاست راجستھان سولر اور ونڈ انرجی کے میدان میں  ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایک نئی سیاحتی پالیسی لائی جارہی ہے، جس میں سرمایہ کاروں کو کئی طرح کے فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ 
ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ، آئی ٹی، انفراسٹرکچر کی جدید کاری اور دفاعی ٹکنالوجی کے میدان میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے اور ان شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے کافی مواقع موجود ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست میں موسمیاتی، پائیدار ترقی، گرین ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال اور طبی تحقیق، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں امریکہ کی شراکت داری اور تعاون پر زور دیا۔
اسکے علاوہ وزیر اعلی نے امریکی یونیورسٹیوں کو راجستھان میں کیمپس کھولنے اور جی سی سی اور ڈیٹا سینٹرز کے میدان میں کام کرنے کی دعوت دی۔ 
امریکی سفیر نے خواتین کی ترقی، توانائی، شہری ترقی، کھیلوں وغیرہ کے شعبوں میں تعاون کی امریکہ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ مسٹر گارسیٹی کی قیادت میں وفد نے مسٹر شرما کی طرف سے دی گئی تجاویز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر وفد میں امریکی سفارت خانے کے اقتصادی امور کے افسر مسٹر ڈیمن ڈوبورڈ، سینئر سیاسی مشیر مسٹر اے۔ سکیش، وائس کونسل مسٹر الیگزینڈر وائٹ، پولیٹیکل آفیسر مسز حنا راؤ، ایڈیشنل چیف سکریٹری (چیف منسٹر آفس) مسٹر شیکھر اگروال، سرکاری صنعتوں کے پرنسپل سکریٹری جناب اجیتابھ شرما موجود تھے۔