Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Sports

آر اشون نے رقم کی ایک اور نئی تاریخ،ٹیسٹ میں عالمی ریکارڈکیا اپنے نام

ٹیم انڈیا کے تجربہ کار اسپن گیند باز آر اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ پونے میں کھیلے جا رہے اس میچ کی پہلی اننگز میں  اشون نے نیوزی لینڈ کے ول ینگ کو آؤٹ کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔اشون نے آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لیون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دراصل، اشون ڈبلیو ٹی سی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ اشون نے صرف 39 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے نیتھن لیون کے نام تھا۔ نیتھن لیون نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک 43 میچز کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 187 وکٹیں حاصل کیں۔ پونے ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے اشون، لیون کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 2 وکٹ دور تھے۔ ایسے میں اشون پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے دو ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو آؤٹ کر کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں سب سے اوپر پہنچ گئے۔
اشون نے پونے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کو پویلین بھیج کر پہلے نمبر پر آنے والے نیتھن لیون کے 187 وکٹوں کی برابری کی۔ اس کے بعد انہوں نے ول ینگ کو آؤٹ کرکے لیون کا ریکارڈ توڑ دیا اب ایشون ڈبلیو ٹی سی کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ یہی نہیں، اشون نے مجموعی طور پر ٹیسٹ وکٹ لینے کے معاملے میں لیون کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ڈبلیو ٹی سی میں ناتھن لیون کو شکست دینے کے علاوہ ، اشون نے انہیں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔