Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

ایران کی جیل میں قید نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی ہسپتال میں داخل

ایران کی جیل میں بند نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ پچھلے نو ہفتوں سے بیمار ہیں۔ جیل حکام نے اسے دو ماہ بعد علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ نرگس محمدی دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔
بتا دیں کہ نرگس محمدی ایران کی ایک اسے جیل میں قید و بند کی زندگی گوار ری ہے، جہاں سیاسی قیدی اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد قید ہیں۔ وہ پہلے 30 ماہ کی سزا کاٹ رہی تھی، جسکےبعد جنوری میں مزید 15 ماہ کی سزا کا اضافہ کیا گیا۔ 
نرگس محمدی کو 2021 میں ایرانی حکومت کے حکم پر حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے 2019 میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک گیر احتجاج میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی یادگار پر جانے کی کوشش کی۔
'نرگس' خواتین پر ایرانی حکومت کی بہت سی پابندیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ وہ خواتین کے حقوق بالخصوص حجاب کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ نرگس محمدی کو 2023 میں امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا۔ وہ 19 ویں خاتون ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے اور 2003 میں انسانی حقوق کی کارکن شیریں عبادی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری ایرانی خاتون ہیں۔