دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں زہریلی ہوا اب بھی برقرار ہے۔ اس وقت ہوا کے معیار میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ پیشین گوئی ہے کہ دیوالی کے آس پاس صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ دیوالی سے پہلے ایئر ک نٹرول کوالیٹی چارسو کو پارکرسکتاہے یعنی لاک ڈاون کے تیسرے مرحلہ کی پابندیاں بھی لاگو ہوں گی۔دہلی کے آسمان پر صبح بھی اسموگ کی چادر چھائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی تھی۔اس کے علاوہ ہوا کا معیار آج بھی شدید زمرے میں رہ سکتا ہے۔اتوار کو دہلی کی فضائی آلودگی میں گاڑیوں کے دھوئیں کا سب سے زیادہ حصہ تقریباً 14 فیصد رہا۔ زمینی سائنس کی مرکزی وزارت کے تحت ابتدائی وارننگ سسٹم نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر اور منگل کو ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہے گا جبکہ چہارشنبہ کو یہ شدید زمرے میں جانے کی توقع ہے۔