دہلی ہائی کورٹ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دینے والی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اس درخواست میں دہلی حکومت کو میانمار سے ہندوستان آنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں کو داخلہ دینے کا حکم دینے کی درخواست کی گئی تھی۔
عدالت نے عرضی گزار سے کہا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے سے پہلے حکومت سے رابطہ کریں۔ جو کام آپ براہ راست نہیں کر سکتے، وہ بالواسطہ بھی نہیں کر سکتے۔
دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ اپنی اپیل کا میمورنڈم وزارت داخلہ کو پیش کرے۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے بھی کہا ہے کہ وہ قانون کے مطابق میمورنڈم پر جلد از جلد فیصلہ کرے۔
اسکے علاوہ ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو اس معاملے میں میڈیم نہیں بننا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ یہ بچے ہندوستانی نہیں ہیں۔ اس مسئلے میں بین الاقوامی مفادات شامل ہیں۔ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ ملک کی سلامتی اس سے جڑی ہوئی ہے۔