Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Entertainment

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔  ساتھ ہی 2 کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ 
بتا دیں  کہ ممبئی ٹریفک پولیس کو ایک گمنام شخص کا پیغام موصول ہوا،
جس میں لکھا گیا کہ اگر اداکار سلمان خان نے 2 کروڑ روپے ادا نہ کیے تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ ہیلپ لائن لنک پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا، جس میں سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے جمشید پور کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
دھمکی دینے والا گرفتار!
ممبئی پولیس نے اتر پردیش کے نوئیڈا سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص نے اداکار سلمان خان اور این سی پی لیڈر ذیشان صدیقی کو بھی دھمکی دی تھی۔ سب سے پہلے سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
 سلمان کی سیکیورٹی میں اضافہ!
لارنس بشنوئی گینگ کے کچھ لوگوں نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔ حال ہی میں ممبئی پولیس نے سلمان خان کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔ جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔