Thursday, November 7, 2024 | 1446 جمادى الأولى 05
World

اسپین: سیلاب کی تباہی،200 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں افراد بے گھر

اسپین میں اس وقت سیلاب کی تباہی مچی ہوئی ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ کئی افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ویلینسیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق اس طوفان میں کم از کم 205 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ زیادہ تر اموات ویلنسیا شہر میں ہوئی ہیں۔ 
خطرہ کے پیش نظر حکام نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ہنگامی خدمات نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔
اسپین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوب مغربی حصے میں واقع ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق ہیلوا میں مسلسل 12 گھنٹے تک 140 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ 
اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بارش کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
 راسینا۔ اینڈیالو اور کونڈاڈو کے علاقوں میں طوفان کیلئے اورنج الرٹ اور بارش کیلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔