Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Entertainment

سلمان خان کو دھمکی دینے والے شخص کو کرناٹک سے کیا گیا گرفتار

سلمان خان کو دھمکی دینے والے شخص کو کرناٹک میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجستھان کا رہنے والا ہے اور اسے کرناٹک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس شخص نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے ملزم کو مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم کا نام بکھا رام ہے جسے وکرم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو راجستھان کے جلور کا رہنے والا ہے۔
ہاویری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انشو کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا، "مہاراشٹر اے ٹی ایس (اینٹی ٹیررازم اسکواڈ) سے موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر، ہاویری شہر میں ایک شخص کو پکڑا گیا اور اسے آج ان کے حوالے کر دیا گیا"
ملزم ڈیڑھ ماہ قبل ہاویری آنے سے پہلے کرناٹک کے کئی مقامات پر رہ چکا تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ تعمیراتی مقامات پر کام کرتا تھا اور گودر اونی میں کرائے کے کمرے میں رہتا تھا۔اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والا  ایک مزدور ہے ۔
وکرم سنگھ نے کیا دھمکی دی؟
وکرم نے دھمکی دی  تھی کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے مندر جا کر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے دیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم انہیں مار ڈالیں گے۔ ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے۔ ملزم نے پہلے خود کو لارنس بشنوئی کا بھائی بتایا تھا۔ اس کے خلاف ورلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔