کشن گنج کے ٹھاکر گنج بلاک کے چھتل پنچایت میں واقع مدرسہ دارالعلوم امام احمد رضا میں ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا ۔ اس پروگرام کی صدارت اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر و ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ کے امیدوار رحیم الدین عرف ہیبر بابا نے کی ۔
اس پروگرام میں ٹھاکر گنج بلا کے مختلف پنچایتوں کے علما و دانشوروں نے شرکت کی ۔ ٹھاکر گنج کے امیدوار رحیم الدین نے انھیں کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔
پروگرام سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ سماج کے ہر طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ۔
رحیم الدین نے عوام سےاپنے حق راے دہی کا بھرپور استعمال کرنے کی اپیل کی ۔ اس دوران اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار رحیم الدین کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ بہار میں ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیاں سر گرم ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں جیت کا دعوی کررہی ہیں ۔ ایک جانب جے ڈی یو ۔ تو دوسری جانب آر جے ڈی نے بہار کے چار اسمبلی حلقوں سے اپنی اپنی جیت کا دعوی پیش کیا ہے ۔ وہیں ایک ماہ قبل سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی نئی سیاسی پارٹی جن سوراج نے بھی بہار کے چاروں حلقوں سے کامیابی کا دعوی کیاہے ۔
جن سوراج نے بھی چاروں حلقوں سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔
واضح رہے کہ بہار کی چار سیٹوں پر اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں جو کہ تیرہ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔