صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ٹا ملناڈو کے یلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر مرمو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک بڑے دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر تیار ہور ہا ہے ۔
اور ایک قابل اعتماد دفاعی شراکت دار اور دفاعی برآمد کنندہ بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہماری دفاعی تنظیمیں جیسے کہ ایچ۔ اے ۔ایل HAL اور DRDO نئے معیارات قائم کر رہی ہیں۔
آج ہندوستان سو سے زیادہ ممالک کو دفاعی ساز و سامان برآمد کرتا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے۔ میک ان انڈیا پروگرام نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیتیں عالمی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔