Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Latest

عالمی یوم ماحولیات صفائی پر آگاہی کا درس دیتا ہے

ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن لوگوں میں ماحولیات کی صفائی کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
موجودہ وقت میں ماحولیات کی آلودگی میں دنیا بھر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 
آلودگی میں اضافہ اور درجۂ حرارت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے اس کے علاوہ مختلف قسم  کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 
آلودگی کے سبب  انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کے لیے بھی خطرات بڑھتے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ جانوروں کی ایک بڑی تعداد معدوم ہوتی جارہی ہے۔
 ایک خبر کے مطابق پلاسٹک کے 2 ہزار ٹرک روزانہ سمندروں، دریاؤں، جھیلوں میں پھینکے جاتے ہیں۔ عالمی یوم ماحولیات منانے کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور جانداروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے کیونکہ صحتمند معاشرے کے لئے صحت مند ماحول بنانا بہت ضروری ہے۔
بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں آلودگی بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اسکے علاوہ مخلوق اور ماحول کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے، زندگی فطرت کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی اسی لئے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا تمام انسانوں کے لیے ضروری ہے۔