Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Sports

پروین کمار نے ہائی جمپ فائنل مقابلہ میں گولڈ میڈل کیا اپنے نام

پیرس پیرالمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران پراوین کمار نے مردوں کے ہائی جمپ فائنل مقابلہ میں شاندار کارکردگی کے ذریعہ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی پر پراوین کمار نے کہاکہ میرے پاس اپنی خوشی کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اس جیت کو اپنی ٹیم۔ اپنے ملک اور اپنے والدین کے نام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں پچھلے تین سالوں سے اس لمحے کا انتظار کررہا تھا۔
 اس کے ساتھ ہی پروین نے علاقائی اور ایشیائی ریکارڈ بھی بنائے۔ اس تمغے کے ساتھ ہی پیرا اولمپک گیمز میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔