Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Sports

ایشین چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائینل میں رسائی حاصل کی

چین میں کھیلی جا رہی ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں بھارت کی جانب سے پہلا گول اریجیت سنگھ نے کیا جس کے بعد ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر ایک اور گول کیا۔
بھارت کی جانب سے تیسرا گول بھی ہرمن پریت سنگھ نے 43 ویں منٹ میں کیا۔
کوریا کے خلاف ہندوستان کی یہ جیت اس ایشین چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل چوتھی جیت ہے۔
بھارت کا اگلا میچ پاکستان سے ہوگا۔
اس سے قبل ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان نے چین کو 3-0، جاپان کو 5-0 اور ملائیشیا کو 8-1 سے شکست دی تھی۔