Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Entertainment

بگ باس 16 سے شہرت پانے والے عبدو روزک نے نکاح سے قبل اپنی منگیتر سے توڑا رشتہ

بگ باس 16 سے شہرت پانے والے تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے اپنی منگیتر امیرہ کے ساتھ اپنی منگنی توڑ دی ہے۔ عبدو نے اس سال مجلس شارجہ میں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے درمیان منگنی کی تھی۔ دونوں جلد شادی کرنے والے تھے لیکن اب 6 ماہ بعد عبدو نے یہ رشتہ ختم کر دیا ہے اور اس کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ 
عبدو روزیک نے کہا ہے کہ منگنی ٹوٹنے کی وجہ ان کے اور امیرہ کے درمیان ثقافتی فرق تھا۔ انھوں نے کہا- 'جیسے جیسے ہمارا رشتہ بڑھتا گیا، ہمیں کچھ ثقافتی اختلافات کا سامنا کرنا پڑا، جس نے بالآخر ہمیں یہ فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔'
عبدو نے کہا، "میں ہر روز کسی نہ کسی پریشانی سے گزرتا ہوں اور سب جانتے ہیں کہ مجھے ہر روز کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اسے ایک ایسے ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے جو ذہنی طور پر مضبوط ہو اور مستقبل میں آپ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہو۔" 
عبدو روزک کا مزید کہنا ہے-  میں جو ہوں ،آپ سب مجھے جانتے ہیں اور آپ نے جو بھروسہ اور حمایت مجھ پر ظاہر کی، اس سے مجھے کافی مدد ملی ہے اور مجھے مشہور ہونے میں بہت مدد ملی۔ مجھے یقین ہے کہ جب صحیح وقت آئے گا تو محبت مجھے دوبارہ ڈھونڈے گی۔ اس عرصے کے دوران آپ کی غیر متزلزل حمایت اور مبارکباد کے لیے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بتا دیں کہ عبدو نے اس سال 24 اپریل کو منگنی کی تھی۔ انہوں نے یہ اطلاع اپنے مداحوں کو تصاویر شیئر کرکے دی۔