Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج نے بنگلور کے مسلم اکثریتی علاقہ کو منی پاکستان قرار دیا

کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران  جج نے بنگلور کے مسلم اکثریتی علاقہ کو منی پاکستان قرار دیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں سخت تنقیدیں کی جارہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں جج میسور روڈ فلائی اوور کے قریب ٹریفک کے مسائل پر بات کر رہے ہیں۔ جس دوران انہوں نے بنگلور کے ایک مسلم اکثریتی علاقے گوری پلیا کو منی پاکستان قرار دیا۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’میسور روڈ فلائی اوور پرجائیں، ہر آٹو رکشہ میں 10 لوگ ہوتے ہیں، یہاں کوئی رول نہیں ہے کیونکہ میسور فلائی اوور ہیڈ گوری پالیا بازار سے گذرتا ہے جو کہ ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہے، یہ حقیقت ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے ہی سخت پولیس افسر کو تعینات کریں۔
صارفین نے جج کے بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور بہت سے لوگوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے پر بیٹھا شخص ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے.