جھارکھنڈ حکومت نے جمعہ کو ریاست میں وکلاء کے لیے 5 لاکھ روپے کے میڈیکل انشورنس کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے جھارکھنڈ کے تقریباً 30,000 وکلاء فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کابینہ نے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے وکلاء کی پنشن کو 7000 روپے سے بڑھا کر 14000 روپے ماہانہ کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی ہے۔
یہ فیصلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں کی گئی۔
کابینہ نے نئے اندراج شدہ وکلاء کو ہر ماہ 5000 روپے وظیفہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔