Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Crime

نوین نے پولیس کو بتایاکہ اس کی ملاقات ویشالی سے اس کے دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔

ادی بٹلہ پولیس نے ابراہیم پٹنم کی عدالت میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے منے گوڈا اغوا کیس کے اہم ملزم نوین ریڈی کو تحویل میں دینے کا مطالبہ کیاہے۔ پولیس کی جانب سے نوین ریڈی کو ایک ہفتہ کی تحویل میں دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پانچوں ملزمین  کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔ نوین ریڈی کو کل گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیاتھا۔ پولیس کا ماننا ہے کہ اگر ملزم نوین ریڈی کو حراست میں لیا جائے تو مزید معلومات سامنے آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ نوین ریڈی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ویشالی کو ہراساں کیا  تھا کیونکہ اس نے محبت سے انکار کیاتھا۔ نوین نے پولیس کو بتایاکہ اس کی ملاقات ویشالی سے اس کے دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔