Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور سونیا گاندھی نے مبارک باد پیش کی

  ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ تلنگانہ کے بھائیوں اور بہنوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ انہوں نے 
کہاکہ ہر ہندوستانی کو قومی ترقی میں ریاست کے تعاون پر فخر ہے۔ ریاست کو ایک بھرپور تاریخ اور بہت متحرک ثقافت سے نوازا گیاہےساتھ ہی وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ ہم آنے والے وقتوں میں ریاست کی ترقی میں مسلسل کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
اسی طرح کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بھی آج تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا  کہ میں آج تلنگانہ کیلئے اپنی جانیں گنوانے والے شہیدوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ساتھ ہی
انہوں نے کہاکہ 2004 میں میں نے کریم  نگر کے لوگوں سے وعدہ کیاتھاکہ ان کے علحدہ ریاست کے خواب کو کانگریس پارٹی پورا کرے گی۔