Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Crime

جموں کشمیر کے پلوامہ میں دو دہشت گردوں کا انکاونٹر

جموں کشمیر کےپلوامہ کے نہامہ علاقے میں بتاریخ ۳ جون صبح کے وقت سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگیے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسیز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع مل چکی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسیز نے نہامہ علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کاروائی شروع کردی پھر یہ کاروائی آگے چل کر انکاونٹر کی شکل میں تبدیل ہوگئی، اس دوران دونوں جانب سے کافی دیر تک گولیاں چلتی رہیں دو دہشت گرد ہلاک ہوگیے۔