Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Crime

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے منشیات کی اسمگلنگ کا کیا پردہ فاش ۔ بھاری مقدار میں کوکین بر آمد

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے منشیات کی اسمگلنگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے رمیش نگر سے 200 کیلو کوکین برآمد کی ہے۔
 جس کی قیمت 2 ہزار کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے ۔ 
اسمگلروں نے یہ کوکین ایک گودام میں چھپا رکھی تھی۔ اطلاع ملنے پر اسپیشل سیل نے چھاپہ مار کر گودام سے کوکین برآمد کر لی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ اسمگلروں نے 2 ہزار کروڑ روپے کی ان منشیات کو نمکین اسنیکس کے سیل بند پیکٹوں میں چھپا رکھا تھا۔ 
اس سے قبل 2 اکتوبر کو پولیس نے جنوبی دہلی کے مہیپال پور علاقے سے 560 کلو گرام سے زیادہ کوکین اور 40 کلو گرام ہائیڈروپونک چرس ضبط کی تھی ۔