Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Crime

غازی پور میں کھڑے ڈمپر سے ٹکرائی بس چار لوگوں کی موت اٹھارہ سے زائد لوگ زخمی

اترپردیش (منصف بیورو) 10 جون/ غازی پور کے پوروانچل ایکسپریس وے پر مسافروں سے بھری ایک پرائویٹ بس ڈمپر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی ہے، اس حادثے میں چار مسافرین جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اٹھارہ سے زائد لوگ زخمی ہوچکے ہیں، زخمیوں میں چھوٹے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو علاج کے لیے میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مرنے والے اور زخمی مسافرین کا تعلق بہار سے ہے، یہ سبھی لوگ ایودھیا رام مندر میں پوجا کرنے کے بعد واپس بہار جارہے تھے۔ بس غازی پور کے کریم الدین پور تھانے کے علاقے کے چینل نمبر 319 پر جب پہنچی تو بس کا کنارے کھڑے ڈمپر سے زبردست تصادم ہوا، تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کے ٹکڑے ہو گئے۔