Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Education

رانچی کے انجمن پلازہ ہال میں مدرسہ سے فارغ التحصیل ہونے والے 35 طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

رانچی کی عام جنتا ہیلپ لائن کے زیراہتمام آج انجمن پلازہ ہال میں مدرسہ سے فارغ التحصیل 35 قاری، عالم اور مفتی کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ علماء اکرام کو عام جنتا ہیلپ لائن کے صدر اعجاز زیدی، امارات شریعت کے معاون قاضی مفتی ابو جاوید، مسجد کے امام و خطیب جمعہ مفتی طلحہ ندوی سمیت معزز لوگوں  کے ہاتھوں ان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اعجاز زیدی نے کہا کہ اس پروگرام کا انعقاد دینی تعلیم کے فارغین اور علمائے کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں مفتی طلحہ ندوی، مولانا رضوان، مولانا توفیق احمد قادری، مفتی قمر عالم قاسمی، مولانا نجم الدین، مولانا ڈاکٹر اصغعر مصباحی، حاجی فیروز جیلانی، محمد اسلام، انور خان، سید نہال احمد، جاوید احمد، انجمن اسلامیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تعریف، شہزاد ببلو شامل حال تھے۔