Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Crime

ضلع مرادآباد کے بھینسیا گاؤں میں ایک مولانا کو گولی مارکر کیا گیا قتل

 
اترپردیش: 11/ جون (منصنف ٹی وی) اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں واقع بھینسیا گاؤں کے ایک مولانا جنکا نام مولانا اکرم بتایا جا رہا ہے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مولانا گاوں کی مسجد میں امامت کرایا کرتے تھے، آج فجر کی نماز سے پہلے ہی انہیں کسی نے گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس اہلکار کے مطابق کہ  حملہ آوروں نے انہیں صبح کے وقت فجر کی نماز سے پہلے ہی گھر سے باہر بلایا پھرانکے سینے میں گولی مار دی جسکی وجہ سے انکی موت ہوگئی ہے جسکے بعد انکی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، گولی کیوں ماری گئی ہے ابھی تک اس کی جانکاری نہیں مل پائی ہے، گولی مارنے کے فورا بعد پولیس موقع پر پہنچی گئی اور ہر زاویہ سے جانچ کر رہی ہے۔ قتل کی ورادت مرادآباد کے کٹگھر تھانے علاقے میں پیش آئی، مولانا کے قتل کے بعد سے ہی انکے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے، پورے علاقے میں ماتم  کا ماحول بنا ہے۔ ایس پی سٹی مرآدآباد اکھلیش بھدوریہ نے کہا کہ  تحقییات جاری ہے جلد ہی قاتل قانون کی گرفت میں آجائے گا۔