حیدرآباد: 11 جون/ (منصف ٹی وی) آج بروز منگل حیدر آباد پولیس نے ایک این آر آئی کو گرفتار کیا جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو فون پر دھمکیاں دے رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق دھمکیاں دینے والا شخص دبئی، متحدہ عرب امارات کا رہنے والا ہے جسکا نام محمد وسیم بتایا جا وہا ہے، ایم ایل اے نے حیدرآباد کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن (سی سی ایس) میں فون پر دھمکی دینے والے شخص کی شکایت درج کرائی اور مقدمہ درج کیا تھا۔
جسکے بعد پولیس نے اس کے لیے لک آؤٹ سرکلر جاری کر دیا تھا اور تمام ہوائی اڈوں کو الرٹ کر دیا گیا تھا، جب محمد وسیم دبئی سے حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو سائبر کرائم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
بی جے پی ایم ایل اے نے پہلے غیر ملکی مقامات سے دھمکی آمیز فون کالز کی شکایت کی تھی، پولیس نے اس سے قبل سیدآباد سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ایم ایل اے کو دھمکی آمیز فون کال کرتا تھا، جسکی وجہ سےپولیس نے اسے ریمانڈ پر لیا تھا، راجہ سنگھ نے کئی بار دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کی شکایت کی تھی جس کی وجہ سے ان کی سیکورٹی کو مظبوط کر دیا گیا ہے۔ راجہ سنگھ کا دعویٰ ہے کہ ’’اگر میں سناتم دھرم کے لیے کام کروں گا تو وہ مجھے اور میرے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔