شاملی:12 جون (منصف ٹی وی) اتر پردیش کے ضلع شاملی میں چوسانہ علاقہ کے بلاماجرہ گاوں کے ایک جنگل میں ایک مولانا کی سر کٹی نعش ملی ہے، مقتول کا نام مولانا فضل الرحمن بتایا جا رہا ہے، جنکی عمر تقریبا 55 برس کی تھی، یہ حادثہ بروز منگل 11 جون کو صبح 11 بجے پیش آیا ، واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن بلاماجرہ کی مسجد میں امامت کرایا کرتے تھے، اطلاع ملنے کے بعد ایس پی شاملی، تھانہ انچارج دھرمیندر کمار فورینسک ٹیم کے ساتھ موقعہ واردات پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، تفتیش کےدوران پتہ چلا کہ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا نابالغ بیٹا ہی ہے، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا ایک بیٹا تھا جسکی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، باپ بیٹے کو لیکر ہسپتال لے جارہا تھا کہ راستے سے ہی بیٹا جنگل میں بھاگ گیا ، باپ جب بیٹے کو جنگل سے لانے گیا تو نابالغ اور دماغی حالت سے کمزور بیٹے نے باپ کے سر پر پھاوڑا مار کر باپ کے سر کو تن سے جدا کردیا۔