Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Education

ریاست تلنگانہ میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

حیدرآباد 12 جون (منصف ٹی وی) ریاست تلنگانہ میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکا اور ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راو نے کھمم کے این ایس سی سرکاری اسکول پہنچ کر بچوں میں کتابیں اور یونیفارمس تقسیم کئے واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جہاں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے پہلے دن ہی بچوں میں کتابیں اور یونیفارمس تقسیم کئے گئے ہیں۔ تقسیمات کے اس موقع پر نائب وزیر اعلی نے کہا کہ پچھلی حکومت میں  شعبہ تعلیم کو پوری طرح سے نظر انداز کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی حالت خستہ ہوگئی تھی لیکن اب وزیر اعلی ریونت ریڈی شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔