Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Crime

دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع

نئی دہلی:20 جون (منصف ٹی وی) دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 3 جلائی تک توسیع کر دی ہے، خیال رہےکہ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست کی مدت بدھ کے ختم ہو رہی تھی جس کی وجہ سے این ڈی اے نے انہیں گذشتہ روز دہلی کے راؤزایونیو  عدالت میں پیش کیا تھا جہاں انکی ضمانتی درخواست پر سنوائی ہوئی تھی، اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ ہمارے پاس اروند کیجریوال کے خلاف ثبوت ہیں کہ انہوں نے پی ایم ایل اے میں کوئی جرم کیا ہے۔ ہمارے پاس صرف  سرکاری گواہ کے بیانات نہیں ہیں، ہمارے پاس عینی شاہدین  کے بیانات،دستاویزی ثبوت بھی ہیں، دستاویزی گواہ کے مطابق انہوں نے رشوت کے طور پر 100 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ اسی لئے اب دوبارہ انکی عدالتی حراست میں توسیع کر دی گئی ہے۔