ملک میں یوگا ڈے کی مرکزی تقریب وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی میں منعقد کی گئی، یہ تقریب جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر میں منعقد کی گئی، اس تقریب میں تقریباً سات ہزار لوگوں نے شرکت کی، یوگا ڈے کی مرکزی تقریب سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد کی گئی، عالمی یوگا ڈے کی مرکزی تقریب کا مقصد یوگا کی مشق کے ذریعے عالمی صحت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بروز جمعہ سری نگر سے 10 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر دنیا کو یوگا کی عالمی سطح پر مقبولیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے سال میں نے امریکہ میں اقوام متحدہ میں یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی تھی۔ وزیر اعظم نے ہرایک پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ وہ یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں، میں ہر ایک سے یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔