نئی دہلی:21 جون (منصف ٹی وی) نیٹ یو جی سی پیپر لیک کا معاملہ ان دنوں بہت زیادہ سرخیوں میں ہے اور اب اس معاملہ میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں گرفتار کئے گئے چار ملزمین نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ ایک رات پہلے ہی انہیں امتحان کا پرچہ مل گیا تھا، ایک ملزم کا کہنا تھا کہ اسکے پھوپھا نے اس کے لئے سیٹنگ کی تھی۔