Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

اسرو کا ایک اور اہم کارنامہ،لانچ وہیکل پشپک کی کامیاب لینڈنگ

 کرناٹک: 23 جون (منصف ٹی وی) اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے آج بروز اتوار لانچ وہیکل "پشپک" کی کامیاب لینڈنگ کی، جس سے  نئی ٹکٹالوجی کےحصول میں کافی مدد ملےگی، اس ٹیسٹ کے دوران لانچ وہیکل پشپک کو فضائیہ کے ایک چنوک ہیلی کاپٹر سے ساڑھے چار کلومیٹر کی بلندی سے لانچ کیا گیا۔ اس کے بعدلانچ وہیک پشپک نے خود مختار طریقے سے رن وے پر کامیاب لینڈنگ کی۔ اس لینڈنگ کے دوران طیارے کی رفتار تقریباً 320 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ جب کہ لینڈنگ کے وقت کمرشل طیارے کی رفتار 260 کلومیٹر فی گھنٹہ اور لڑاکا طیارے کی رفتار تقریباً 280 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن  کا کہنا ہے کہ آج اس نے تیسری بار دوبارہ قابل استعمال لانچ وہیکل ٹکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اسرو کے مطابق اس بار لانچ گاڑی کا تجربہ زیادہ مشکل حالات میں کیا گیا ہے۔ اس ٹسٹ میں اسرو نے لینڈنگ انٹرفیس اور ہوائی جہاز کے تیز رفتاری سے اترنے کے حالات کا جائزہ لیا۔ اس ٹسٹ کے ساتھ اسرو نے آج کے وقت کی سب سے اہم ٹکنالوجی میں سے ایک کو حاصل کرنے کی طرف ایک مضبوط قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ اسرو نے دوبارہ استعمال کے قابل لانچ گاڑی کا تیسرا اور آخری ٹسٹ آج صبح سات بج کر دس منٹ پر کرناٹک کے چتردرگا میں ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج میں کیا۔ اس سے پہلے اسرو نے دوبارہ قابل استعمال لانچ گاڑی کے دو کامیاب ٹسٹ کیے ہیں اور تیسرے ٹیسٹ میں لانچ وہیکل کو بلندی سے لانچ کیاگیا اس حال میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اس کے باوجود بھی لانچ وہیکل پشپک نے مکمل درستگی کے ساتھ رن وے پرمحفوظ طریقے سے لینڈنگ کی۔