Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

وقف ترمیمی بل 2024،آج ہوگی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ

وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج نئی دہلی میں منعقد ہو رہی ہے۔ جب کہ اسی تناظر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور جمعیت علمائے ہند کی بھی مشترکہ طور پر آج ہی پریس کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (JPC) کی سربراہی بی جے پی رکن جگدمبیکا پال کررہے ہیں۔ اجلاس کے دوران وزارت اقلیتی امور کے نمائندوں کو بل اور بل میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ اس دوران وزارت قانون کے نمائندے بھی موجود ہوں گے،
آپ کو بتا دیں کہ بل کی جانچ کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں لوک سبھا سے 21 اور راجیہ سبھا سے 10 ممبران ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے یہ بل اس ماہ کے شروع میں ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پیش کیا تھا اور اس بل کو مزید جانچ کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی یعنی جے پی سی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وقف (ترمیمی) بل، 2024 میں وقف ایکٹ، 1995 کا نام بدل کر انٹیگریٹڈ وقف مینجمنٹ، امپاورمنٹ، ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ، 1995 رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔