Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: فاروق عبداللہ نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کا کیا اعلان

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے کے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات کانگریس کے ساتھ اتحاد میں لڑے گی۔
 انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس مل کر اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔ اتحاد کا باضابطہ اعلان شام کو کیا جائے گا۔
بتاتے چلیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس لیڈروں نے اتحاد پر بات چیت کے لیے جموں و کشمیر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور فاروق عبداللہ کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ جس میں بنیادی طور پر دونوں جماعتوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر توجہ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس نے وادی کشمیر میں 12 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جب کہ جموں ڈویژن میں این سی کو 12 سیٹیں دینے کی پیشکش کی ہے۔